Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4171 (سنن ابن ماجہ)

[4171] إسنادہ ضعیف

عثمان بن جبیر مجھول الحال،و ثقہ ابن حبان وحدہ

و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند الحاکم (326/4۔327) وغیرہ

انوار الصحیفہ ص 527

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ جُبَيْرٍ مَوْلَی أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ عَلِّمْنِي وَأَوْجِزْ قَالَ إِذَا قُمْتَ فِي صَلَاتِكَ فَصَلِّ صَلَاةَ مُوَدِّعٍ وَلَا تَكَلَّمْ بِكَلَامٍ تَعْتَذِرُ مِنْہُ وَأَجْمِعْ الْيَأْسَ عَمَّا فِي أَيْدِي النَّاسِ

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضرت ہوکر عرض کیا:اللہ کے رسول!مجھے (دین کی باتیں)سکھائیے اور اختصار کیجئے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:‘‘جب تو نماز پڑھنے کھڑا ہوتوایسے نماز پڑھ جیسے تودنیا سے رخصت ہونے والا ہے۔اور کوئی ایسی بات نہ کہہ جس سے (بعد میں)معذرت کرنی پڑے۔اور لوگوں کے ہاتھ میں جو کچھ ہے اس سے پوری طرح مایوس ہوجا