Sunan ibn Majah Hadith 4172 (سنن ابن ماجہ)
[4172] إسنادہ ضعیف
علي بن زید: ضعیف مشہور
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَثَلُ الَّذِي يَجْلِسُ يَسْمَعُ الْحِكْمَةَ ثُمَّ لَا يُحَدِّثُ عَنْ صَاحِبِہِ إِلَّا بِشَرِّ مَا يَسْمَعُ كَمَثَلِ رَجُلٍ أَتَی رَاعِيًا فَقَالَ يَا رَاعِي أَجْزِرْنِي شَاةً مِنْ غَنَمِكَ قَالَ اذْہَبْ فَخُذْ بِأُذُنِ خَيْرِہَا فَذَہَبَ فَأَخَذَ بِأُذُنِ كَلْبِ الْغَنَمِ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَاہُ إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا حَمَّادٌ فَذَكَرَ نَحْوَہُ وَقَالَ فِيہِ بِأُذُنِ خَيْرِہَا شَاةً
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جو شخص حکمت کی بات سنتا ہے پھر اپنے (سنانے والے)ساتھی کی وہ بات (دوسروں کو)سناتا ہے جو سب سے بری ہو۔(مثلاً:خطیب نے خطبے میں جو اچھی باتیں بیان کی ہیں وہ دوسروں کو نہیں بتاتا صرف یہ بیان کرتاہے کہ آج خطیب نے فلاں بات ایسی کہی جو غلط ہے) اس کی مثال ایسے ہے جیسے ایک آدمی ایک چرواہے کے پاس گیا اور کہا:چرواہے! اپنے ریوڑ میں سے مجھے ایک گوشت والی بکری دے دے (جسے ذبح کرکے میں گوشت کھاسکوں۔) چرواہے نے کہا: جاکر ریوڑ کی بہترین (بکری)کاکان پکڑلے (اور لے جا۔)وہ سائل گیا اور ریوڑ کے کتے کاکان پکڑ لیا’’۔ (امام ابن ماجہ رحمہ اللہ کے شاگرد)ابو الحسن قطان رحمہ اللہ نے یہی روایت اسماعییل بن ابراہیم کے واسطے سے اسی کے ہم معنی بیان کی اور اس میں کہا:اس ریوڑ کی بہترین بکری کاکان (پکڑ لے’’۔)