Sunan ibn Majah Hadith 4177 (سنن ابن ماجہ)
[4177]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ وَسَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ إِنْ كَانَتْ الْأَمَةُ مِنْ أَہْلِ الْمَدِينَةِ لَتَأْخُذُ بِيَدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَمَا يَنْزِعُ يَدَہُ مِنْ يَدِہَا حَتَّی تَذْہَبَ بِہِ حَيْثُ شَاءَتْ مِنْ الْمَدِينَةِ فِي حَاجَتِہَا
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: مدینہ والوں کی ایک لونڈی بھی اللہ کے رسول ﷺ کا ہاتھ پکڑ لیتی تھی تو آپ اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نہیں چھڑاتے تھے حتی کہ وہ رسول اللہ ﷺ کو اپنے کسی کام کےلئے مدینہ میں جس جگہ چاہتی لے جاتی۔