Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4178 (سنن ابن ماجہ)

[4178] ضعیف

انظر الحدیث السابق (2296)

انوار الصحیفہ ص 528

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُسْلِمٍ الْأَعْوَرِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَعُودُ الْمَرِيضَ وَيُشَيِّعُ الْجِنَازَةَ وَيُجِيبُ دَعْوَةَ الْمَمْلُوكِ وَيَرْكَبُ الْحِمَارَ وَكَانَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ عَلَی حِمَارٍ وَيَوْمَ خَيْبَرَ عَلَی حِمَارٍ مَخْطُومٍ بِرَسَنٍ مِنْ لِيفٍ وَتَحْتَہُ إِكَافٌ مِنْ لِيفٍ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ بیمار کی عیادت فرماتے جنازے کے ساتھ جاتے غلام کی دعوت قبول کرتے اور گدھے پر سوار ہو جایا کرتے تھے۔بنو قریظہ اور بنونضیر کے دن (جس دن بنوقریظہ اور بنونضیر والا واقعہ ہوا) آپ ﷺ ایک گدھے پر سوار تھے۔اور جنگ خیبر کے موقع پر آپ ایک گدھے پر سوار تھے جس کی لگام کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی رسی کی تھی۔اور آپ کے نیچے کھجور کے پتوں کی زین تھی۔