Sunan ibn Majah Hadith 4187 (سنن ابن ماجہ)
[4187] إسنادہ ضعیف جدًا
أبو ہارون عمارۃ بن جوین العبدي: متروک
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْہَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ دِينَارٍ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عُمَارَةَ الْعَبْدِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ أَتَتْكُمْ وُفُودُ عَبْدِ الْقَيْسِ وَمَا يَرَی أَحَدٌ فِينَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ جَاءُوا فَنَزَلُوا فَأَتَوْا رَسُولَ اللہِ ﷺ وَبَقِيَ الْأَشَجُّ الْعَصَرِيُّ فَجَاءَ بَعْدُ فَنَزَلَ مَنْزِلًا فَأَنَاخَ رَاحِلَتَہُ وَوَضَعَ ثِيَابَہُ جَانِبًا ثُمَّ جَاءَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَا أَشَجُّ إِنَّ فِيكَ لَخَصْلَتَيْنِ يُحِبُّہُمَا اللہُ الْحِلْمَ وَالتُّؤَدَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ أَشَيْءٌ جُبِلْتُ عَلَيْہِ أَمْ شَيْءٌ حَدَثَ لِي قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَلْ شَيْءٌ جُبِلْتَ عَلَيْہِ
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:‘‘تمہارے پاس قبیلہ عبد القیس کا وفد آگیا ہے’’۔اس وقت ہم میں سے کسی کا یہ خیال نہیں تھا (کہ وہ پہنچ گئے ہیں)۔اچانک وہ لوگ آئے اور سواریوں سے اتر کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔(ان کے سردار) حضرت اشجع (مالک بن منذر) عصری رضی اللہ عنہ باقی رہ گئے۔وہ بعد میں حاضر ہوئے۔وہ قیام گاہ پر اتے سواری کو بٹھایا اپنے (سفر کے) کپڑے ایک طرف رکھے (سفر کے کپڑے اتار کر دوسرے پہنے) پھر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔رسول اللہ ﷺ نے انہیں فرمایا:‘‘اشجع! تمہارے اندر دو ایسی عادتیں ہیں جو اللہ تعالی کو پسند ہیں: بردباری سے اور سہج میں کام کرنا’’۔انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا یہ چیز میرے اندر فطری طور پر موجود ہے یا بعد میں پیدا ہوئی؟ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:‘‘بلکہ یہ چیز تمہارے اندر فطری طور پر موجود ہے’’۔