Sunan ibn Majah Hadith 4192 (سنن ابن ماجہ)
[4192]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ مُوسَی بْنِ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيِّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّ عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَہُ أَنَّ أَبَاہُ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ لَمْ يَكُنْ بَيْنَ إِسْلَامِہِمْ وَبَيْنَ أَنْ نَزَلَتْ ہَذِہِ الْآيَةُ يُعَاتِبُہُمْ اللہُ بِہَا إِلَّا أَرْبَعُ سِنِينَ وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْہِمْ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُہُمْ وَكَثِيرٌ مِنْہُمْ فَاسِقُونَ(الحدید:16)
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ان کے اسلام قبول کرنے کے صرف چار سال بعد یہ آیت نازل ہو گئی تھی جس میں اللہ تعالیٰ نے انہیں تنبیہ فرمائی۔(ارشاد ہے) وَلَا یَکُونُوا کَالَّذِینَ أُوتُوا الْکِتَابَ مِن قَبْلُ فَطَالَ عَلَیْہِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُہُمْ ۖ وَکَثِیرٌ مِّنْہُمْ فَاسِقُونَ‘‘اور (اہل ایمان) ان لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جنہیں پہلے کتاب دی گئی تھی پھر ان پر ایک طویل مدت گزری تو ان کے دل سخت ہو گئے اور ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں’’۔