Sunan ibn Majah Hadith 4194 (سنن ابن ماجہ)
[4194]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ ﷺ اقْرَأْ عَلَيَّ فَقَرَأْتُ عَلَيْہِ بِسُورَةِ النِّسَاءِ حَتَّی إِذَا بَلَغْتُ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَہِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَی ہَؤُلَاءِ شَہِيدًا فَنَظَرْتُ إِلَيْہِ فَإِذَا عَيْنَاہُ تَدْمَعَانِ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا:‘‘مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ’’۔میں نے سورہ نساء کی تلاوت کی جب میں اس آیت پر پہنچا (فَکَیْفَ إِذَا جِئْنَا مِن کُلِّ أُمَّۃٍ بِشَہِیدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلَیٰ ہَـٰؤُلَاءِ شَہِیدًا) ‘‘اس وقت کیا حال ہو گا جب ہم ہر اُمت میں سے ایک گواہ حاضر کریں گے اور آپ کو اس اُمت پر گواہ بنا کر لے آئیں گے’’۔(حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) میں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف دیکھا تو آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔