Sunan ibn Majah Hadith 4209 (سنن ابن ماجہ)
[4209]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَكِيمٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاہُ اللہُ الْقُرْآنَ فَہُوَ يَقُومُ بِہِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّہَارِ وَرَجُلٌ آتَاہُ اللہُ مَالًا فَہُوَ يُنْفِقُہُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّہَارِ
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روا یت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فر ما یا۔حسد (شک) صر ف دو کا مو ں میں جا ئز ہے۔ایک اس آ دمی سے (رشک کر نا چا ہیے) جسے اللہ نے قرآ ن (کا علم) دیا۔وہ رات کے اوقات میں بھی اس پر قا ئم رہتا ہے۔اور دن کے اوقات میں بھی اور (دوسرا) وہ آ دمی جس کو اللہ نے ما ل دیا وہ را ت کے اوقات میں بھی اسے (نیکی کے کا مو ں میں) خر چ کر تا ہے اور دن کے اوقات میں بھی (اس پر رشک کر نا چا ہیے)