Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4239 (سنن ابن ماجہ)

[4239]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ حَنْظَلَةَ الْكَاتِبِ التَّمِيمِيِّ الْأُسَيِّدِيِّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَذَكَرْنَا الْجَنَّةَ وَالنَّارَ حَتَّی كَأَنَّا رَأْيَ الْعَيْنِ فَقُمْتُ إِلَی أَہْلِي وَوَلَدِي فَضَحِكْتُ وَلَعِبْتُ قَالَ فَذَكَرْتُ الَّذِي كُنَّا فِيہِ فَخَرَجْتُ فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرٍ فَقُلْتُ نَافَقْتُ نَافَقْتُ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّا لَنَفْعَلُہُ فَذَہَبَ حَنْظَلَةُ فَذَكَرَہُ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ يَا حَنْظَلَةُ لَوْ كُنْتُمْ كَمَا تَكُونُونَ عِنْدِي لَصَافَحَتْكُمْ الْمَلَائِكَةُ عَلَی فُرُشِكُمْ أَوْ عَلَی طُرُقِكُمْ يَا حَنْظَلَةُ سَاعَةً وَسَاعَةً

حضرت حنظللہ (بن ربیع بن صیفی) تمیمی اسیدی ؓ کا تب وحی سے روا یت ہے انھو ں نے فر ما یا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خد مت میں حا ضر تھے کہ ہم نے جنت اور جہنم کا ذ کر کیا۔(تو دل کی یہ کفایت ہو ئی) گو یا ہم (جنت اور جہنم کو) آنکھو ں سے دیکھ رہے ہیں پھر میں اٹھ کر بیو ی اور بچو ں کے پا س (گھر) چلا گیا۔میں ان کے سا تھ ہنسا کھیلا۔(حنظللہ نے) کہا پھر مجھے وہ کفیت یا د آئی جس میں ہم (رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں) تھے چنا نچہ میں (گبھرا کر) با ہر نکلا تو میری ملاقا ت حضرت ابو بکر سے ہو گئی میں نے کہا میں منا فق ہو گیا میں منا فق ہو گیا۔حضرت ابو بکر نے (تفصیل سن کر) فر ما یا یہ کیفیت تو ہما ری بھی ہے حضرت حنظللہ نے نبی ﷺ کی خد مت میں حا ضر ہو کر یہ کیفیت عرض کی تو آپ ﷺ نے فر ما یا حنظللہ اگر تم (ہمیشہ) اسی کیفیت میںرہو جس میں تم میرے پا س ہو تے ہو تو فرشتے تمھارے بستروں پر یا (فر ما یا) راستوں میں تم سے مصا فحہ کر یں۔(لیکن) حنظللہ وقت وقت کی با ت ہے۔