Sunan ibn Majah Hadith 4245 (سنن ابن ماجہ)
[4245]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ بْنِ خَدِيجٍ الْمَعَافِرِيُّ عَنْ أَرْطَاةَ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْأَلْہَانِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ لَأَعْلَمَنَّ أَقْوَامًا مِنْ أُمَّتِي يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِحَسَنَاتٍ أَمْثَالِ جِبَالِ تِہَامَةَ بِيضًا فَيَجْعَلُہَا اللہُ عَزَّ وَجَلَّ ہَبَاءً مَنْثُورًا قَالَ ثَوْبَانُ يَا رَسُولَ اللہِ صِفْہُمْ لَنَا جَلِّہِمْ لَنَا أَنْ لَا نَكُونَ مِنْہُمْ وَنَحْنُ لَا نَعْلَمُ قَالَ أَمَا إِنَّہُمْ إِخْوَانُكُمْ وَمِنْ جِلْدَتِكُمْ وَيَأْخُذُونَ مِنْ اللَّيْلِ كَمَا تَأْخُذُونَ وَلَكِنَّہُمْ أَقْوَامٌ إِذَا خَلَوْا بِمَحَارِمِ اللہِ انْتَہَكُوہَا
حضرت ثو با ن ؓ سے روا یت ہے۔نبی ﷺ نے فر ما یا۔میں اپنی امت کے ان افراد کو ضرور پہچا ن لو ں گا۔جو قیا مت کے دن تہامہ کے پہا ڑوں جیسی سفید (روشن) نیکیا ں لے کر حا ضر ہو ں گے تو اللہ عز وجل ان (نیکیوں کو) بکھرے ہو ئے غبا ر میں تبد یل کر دے گا۔حضرتے ثوبا ن نے عر ض کیا اللہ کے رسول ان کی صفا ت بیان فر ما دیجیے۔ان(کی خرابیوں) کو ہمارے لئے واضح کر دیجیے۔کہ ایسا نہ ہو کہ ہم ان میں شا مل ہو جا ئیں۔اور ہمیں پتہ بھی نہ چلے آ پ نے فر ما یا۔وہ تمھا رے بھا ئی ہیں اور تمھا ری جنس سے ہیں اور را ت کی عبا دت کا حصہ حا صل کر تے ہیں جس طرح تم کر تے ہو۔لیکن وہ ایسے لو گ ہیں کہ انھیں جب تنہا ئیہ میں اللہ کے حرا م کر دہ گناہوں کا مو قع ملتا ہے۔تو ان کا ارتکا ب کر لیتے ہیں۔