Sunan ibn Majah Hadith 4246 (سنن ابن ماجہ)
[4246]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ أَبِيہِ وَعَمِّہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ ﷺ مَا أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ الْجَنَّةَ قَالَ التَّقْوَی وَحُسْنُ الْخُلُقِ وَسُئِلَ مَا أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ النَّارَ قَالَ الْأَجْوَفَانِ الْفَمُ وَالْفَرْجُ
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روا یت ہے انھو ں نے فرما یا نبی ﷺ سے سوال کیا گیا۔کو ن سا عمل سب سے زیا دہ (لو گو ں کو)جنت میں داخل کر ے گا۔آ پ نے فر ما یا۔تقوی اور خوش اخلاقی سوال کیا گیا۔کون سی چیز سب سے زیا دہ (لو گو ں کو) جہنم میں لے جا ئے گی۔فر ما یا دو کھو کھلی چیزیں۔منہ اور شر م گا ہ۔