Sunan ibn Majah Hadith 4252 (سنن ابن ماجہ)
[4252]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ ابْنِ مَعْقِلٍ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَی عَبْدِ اللہِ فَسَمِعْتُہُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ النَّدَمُ تَوْبَةٌ فَقَالَ لَہُ أَبِي أَنْتَ سَمِعْتَ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ النَّدَمُ تَوْبَةٌ قَالَ نَعَمْ
حضرت عبداللہ بن معقل رحمہ اللہ سے روا یت ہے انھو ں نے فر ما یا میں اپنے والد (حضرت معقل بن مقرن ) کے سا تھ حضرت عبداللہ بن عمر کی خد مت میں حا ضر ہو ا۔میں نے انھیں سنا وہ کہہ رہے تھے رسول اللہ ﷺ نے فر مایا ندا مت تو بہ ہے۔میرے والد نے ان سے کہا کیا آپ نے نبی ﷺ سے (براہ راست) سنا ہے کہ آ پ نے فر ما یا ندا مت تو بہ ہے انھو ں نے کہا ہا ں۔