Sunan ibn Majah Hadith 4254 (سنن ابن ماجہ)
[4254]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَذَكَرَ أَنَّہُ أَصَابَ مِنْ امْرَأَةٍ قُبْلَةً فَجَعَلَ يَسْأَلُ عَنْ كَفَّارَتِہَا فَلَمْ يَقُلْ لَہُ شَيْئًا فَأَنْزَلَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ وَأَقِمْ الصَّلَاةَ طَرَفَيْ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِنْ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْہِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَی لِلذَّاكِرِينَ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللہِ أَلِي ہَذِہِ فَقَالَ ہِيَ لِمَنْ عَمِلَ بِہَا مِنْ أُمَّتِي
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روا یت ہے۔ایک آدمی نبی ﷺ کی خد مت میں حا ضر ہو ا اور بتا یا کہ اس نے ایک (اجنبی) عورت کا بو سہ لے لیا ہے۔اور نبی ﷺ سے اس گنا ہ کا کفا رہ دریا فت کر نے لگا۔رسو ل اللہ ﷺ نے اسے کو ئی جو اب نہ دیا۔پھر اللہ تعالی نے یہ آیت نا زل فر ما دی۔وَأَقِمِ الصَّلَاۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّیْلِ ۚ إِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّئَاتِ ۚ ذَٰلِکَ ذِکْرَیٰ لِلذَّاکِرِینَ دن کے کناروں میں اور رات کی گھڑیوں میں نماز قا ئم کیجیے۔بے شک نیکیاں گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں یہ نصحیت ہے نصحیت قبول کر نے والوں کے لئے۔اس آدمی نے کہا اللہ کے رسول کیا یہ (رعایت) میرے (ہی لئے ہے آپ نے فر مایا یہ میری امت کے ہر اس شخص کے لئے ہے جو اس پر عمل کر ے