Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4266 (سنن ابن ماجہ)

[4266]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيْسَ شَيْءٌ مِنْ الْإِنْسَانِ إِلَّا يَبْلَی إِلَّا عَظْمًا وَاحِدًا وَہُوَ عَجْبُ الذَّنَبِ وَمِنْہُ يُرَكَّبُ الْخَلْقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فر مایا انسان کی ہر چیز بو سیدہ ہو (کر مٹی میں مل) جا تی ہے۔سوائے ایک ہڈی کے وا ریڑھ کی ہڈی کا آخر ی مہرہ ہے۔قیا مت کے دن اسی سے تخلیق شرو ع ہو گی۔