Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4267 (سنن ابن ماجہ)

[4267]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَحِيرٍ عَنْ ہَانِئٍ مَوْلَی عُثْمَانَ قَالَ كَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ إِذَا وَقَفَ عَلَی قَبْرٍ يَبْكِي حَتَّی يَبُلَّ لِحْيَتَہُ فَقِيلَ لَہُ تَذْكُرُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ وَلَا تَبْكِي وَتَبْكِي مِنْ ہَذَا قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّ الْقَبْرَ أَوَّلُ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ فَإِنْ نَجَا مِنْہُ فَمَا بَعْدَہُ أَيْسَرُ مِنْہُ وَإِنْ لَمْ يَنْجُ مِنْہُ فَمَا بَعْدَہُ أَشَدُّ مِنْہُ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا رَأَيْتُ مَنْظَرًا قَطُّ إِلَّا وَالْقَبْرُ أَفْظَعُ مِنْہُ

حضرت عثما ن ؓ کے آزاد کر دہ غلا م حضرت ہا نی بر بری رحمہ اللہ سے روا یت ہے۔انھو ں نے کہا حضرت عثما ن $ بن عفان ٭جب کسی قبر کے پا س کھڑے ہو تے تو اتنا روتے کہ داڑھی تر ہو جا تی کسی نے کہا آپ جنت اور جہنم کا ذکر کر تے ہیں۔تو آ پ کو رونا نہیں آتا اور اس (قبر)کو دیکھ کر روتے ہیں۔اس کی کیا وجہ ہے۔انھو ں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فر ما یا قبر آ خرت کی پہلی منز ل ہے۔اگر آ دمی اس سے نجا ت پا گیا تو بعد والے مرا حل اس سے آ سا ن ہو ں گے۔اگر اس سے نجا ت نہ پا سکا تو بعد کے مرا حل اس سے زیا دہ دشوار ہو ں گے۔وہ بیا ن کر تے ہیں۔رسول اللہ ﷺ میں نے جو بھی منظر کبھی دیکھا ہے۔قبر اس سے زیا دہ ہو لنا ک ہے۔