Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4268 (سنن ابن ماجہ)

[4268]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّ الْمَيِّتَ يَصِيرُ إِلَی الْقَبْرِ فَيُجْلَسُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فِي قَبْرِہِ غَيْرَ فَزِعٍ وَلَا مَشْعُوفٍ ثُمَّ يُقَالُ لَہُ فِيمَ كُنْتَ فَيَقُولُ كُنْتُ فِي الْإِسْلَامِ فَيُقَالُ لَہُ مَا ہَذَا الرَّجُلُ فَيَقُولُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہِ ﷺ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ عِنْدِ اللہِ فَصَدَّقْنَاہُ فَيُقَالُ لَہُ ہَلْ رَأَيْتَ اللہَ فَيَقُولُ مَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَرَی اللہَ فَيُفْرَجُ لَہُ فُرْجَةٌ قِبَلَ النَّارِ فَيَنْظُرُ إِلَيْہَا يَحْطِمُ بَعْضُہَا بَعْضًا فَيُقَالُ لَہُ انْظُرْ إِلَی مَا وَقَاكَ اللہُ ثُمَّ يُفْرَجُ لَہُ قِبَلَ الْجَنَّةِ فَيَنْظُرُ إِلَی زَہْرَتِہَا وَمَا فِيہَا فَيُقَالُ لَہُ ہَذَا مَقْعَدُكَ وَيُقَالُ لَہُ عَلَی الْيَقِينِ كُنْتَ وَعَلَيْہِ مُتَّ وَعَلَيْہِ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللہُ وَيُجْلَسُ الرَّجُلُ السُّوءُ فِي قَبْرِہِ فَزِعًا مَشْعُوفًا فَيُقَالُ لَہُ فِيمَ كُنْتَ فَيَقُولُ لَا أَدْرِي فَيُقَالُ لَہُ مَا ہَذَا الرَّجُلُ فَيَقُولُ سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ قَوْلًا فَقُلْتُہُ فَيُفْرَجُ لَہُ قِبَلَ الْجَنَّةِ فَيَنْظُرُ إِلَی زَہْرَتِہَا وَمَا فِيہَا فَيُقَالُ لَہُ انْظُرْ إِلَی مَا صَرَفَ اللہُ عَنْكَ ثُمَّ يُفْرَجُ لَہُ فُرْجَةٌ قِبَلَ النَّارِ فَيَنْظُرُ إِلَيْہَا يَحْطِمُ بَعْضُہَا بَعْضًا فَيُقَالُ لَہُ ہَذَا مَقْعَدُكَ عَلَی الشَّكِّ كُنْتَ وَعَلَيْہِ مُتَّ وَعَلَيْہِ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللہُ تَعَالَی

حضرت ابو ہر یرہ ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فر ما یا میت قبر میں پہنچ جا تی ہے۔تو نیک آ دمی کو قبر میں (اٹھا کر) بٹھا دیا جا تا ہے۔اسے کو ئی گھبراہٹ اور پر یشا نی نہیں ہو تی اسے کہا جا تا ہے تو کس چیز میں تھا وہ کہتا ہے۔اسلا م میں۔کہا جا تا ہے۔یہ آ دمی کو ن ہے۔وہ کہتا ہے۔حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول ہمارے پاس اللہ کے ہا ں سے واضح دلا ئل لے کر آ ئے تو ہم نے آ ﷺ کی تصد یق کی۔کہا جا تا ہے۔تو نے اللہ کو دیکھا ہے۔وہ کہتا ہے۔کو ئی اس قا بل نہیں کہ (دنیا میں) اللہ کو دیکھ سکے۔تب اس کے لئے جہنم کی طرف ایک دریچہ کھو لا جا تا ہے۔وہ دیکھتا ہے۔کہ آگ آگ کو تو ڑ پھو ڑ رہی ہے۔اسے کہا جا تا ہے۔دیکھ اللہ نے تجھے کس چیز سے بچا لیا ہے۔پھر اس کے لئے جنت کی طرف دریچہ کھو لا جا تا ہے۔وہ اس کی آب و تا ب اور اس کی نعمتیں دیکھتا ہے۔اسے کہا جا تا ہے۔یہ تیرا ٹھکا نہ ہے۔اور اسے کہا جا تا ہے۔یقین پر تو تھا۔اور اسی پر تیری وفات ہو ئی اور اسی پر تواٹھا یا جا ئے گا۔ان شاء اللہ برے آ دمی کو قبر میں بٹھا یا جا تا ہے۔تو وہ گھبرایا ہو ا اور بد حوا س ہو تا ہے،اسے کہا جا تا ہے۔تو کس چیز میں تھا وہ کہتا ہے۔معلو م نہیں۔اسے کہا جا تا ہے۔(تیری طرف مبعوث ہو نے والا) یہ آ دمی کو ن ہے۔وہ کہتا ہے۔مجھے معلو م نہیں۔میں نے لو گو ں کو ایک با ت کہتا سنا تھا وہ میں نے بھی کہہ دی۔تب اس کے لئے جنت کی طرف ایک دریچہ کھو لا جا تا ہے۔اسے اس کی آب و تا ب اور اس کی نعمتیں نظر آ تی ہیں اسے کہا جا تا ہے۔دیکھ اللہ نے تجھے کس چیز سے محروم کر دیا۔پھر اس کے لئے جہنم کی طرف دریچہ کھو لا جا تا ہے۔وہ اسے دیکھتا ہے۔کہ آ گ آگ کو تو ڑ پھو ڑ رہی ہے۔اور اسے کہا جا تا ہے۔یہ تیرا ٹھکا نہ ہے۔تو (زندگی میں بھی) شک پر تھا اور اسی حا لت میں مر گیا اور اسی پر تو اٹھا یا جا ئے گا ان شا ء اللہ۔