Sunan ibn Majah Hadith 4274 (سنن ابن ماجہ)
[4274]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْيَہُودِ بِسُوقِ الْمَدِينَةِ وَالَّذِي اصْطَفَی مُوسَی عَلَی الْبَشَرِ فَرَفَعَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يَدَہُ فَلَطَمَہُ قَالَ تَقُولُ ہَذَا وَفِينَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ قَالَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللہُ ثُمَّ نُفِخَ فِيہِ أُخْرَی فَإِذَا ہُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ رَفَعَ رَأْسَہُ فَإِذَا أَنَا بِمُوسَی آخِذٌ بِقَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ فَلَا أَدْرِي أَرَفَعَ رَأْسَہُ قَبْلِي أَوْ كَانَ مِمَّنْ اسْتَثْنَی اللہُ عَزَّ وَجَلَّ وَمَنْ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّی فَقَدْ كَذَبَ
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ مدینہ کے با زار میں ایک یہودی نے (با ت چیت کے دوران میں) کہہ دیا کہ قسم ہے۔اس ذات کی جس نے مو سی کو منتخب فر ما کر انسا نو ں پر فضیلت دی ا یک انصاری صحا بی نے ہا تھ ا ٹھا یا اور اس (یہودی کے منہ پر تھپڑ ما ر دیا اور کہا تو یہ الفا ظ کہتا ہے۔حا لانکہ ہمارے اندر رسولاللہ ﷺ مو جود ہیں۔رسولاللہ ﷺ کو یہ با ت بتائی گئی۔توآ پﷺ نے فرما یا اللہ عزوجل فر ماتا ہے۔(آیت) اور صور میں پھو نک ما ری جا ئے گی۔تو آسمان اور زمین والے سب بے ہوش ہو جا ئیں گے۔مگر جسے اللہ چا ہے پھر اس میں دوبارہ پھو نک ماری جا ئے گی تو وہ ایک دم کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے۔سب سے پہلے سر اٹھانے والا میں ہو ں گا۔اچانک میں دیکھوں گا کہ حضرت موسی & عرش کے پایوں میں سے ایک پائے کو تھا مے کھڑے ہیں۔معلو م نہیں کہ انھو ں نے مجھ سے پہلے (ہوش میں آ کر) سر اٹھا لیا ہو گا یا وہ ان افراد میں شا مل ہو ں گے جنھیں اللہ نے مستثنی قرار دیا ہے۔اور جو شخص کہے کہ میں یونس بن متی علیہ السلام سے افضل ہو ں اس نے جھوٹ کہا۔