Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4275 (سنن ابن ماجہ)

[4275]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ يَأْخُذُ الْجَبَّارُ سَمَاوَاتِہِ وَأَرَضِيہِ بِيَدِہِ وَقَبَضَ يَدَہُ فَجَعَلَ يَقْبِضُہَا وَيَبْسُطُہَا ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْجَبَّارُ أَنَا الْمَلِكُ أَيْنَ الْجَبَّارُونَ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ قَالَ وَيَتَمَايَلُ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ يَمِينِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ حَتَّی نَظَرْتُ إِلَی الْمِنْبَرِ يَتَحَرَّكُ مِنْ أَسْفَلِ شَيْءٍ مِنْہُ حَتَّی إِنِّي لَأَقُولُ أَسَاقِطٌ ہُوَ بِرَسُولِ اللہِ ﷺ

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے۔انھو ں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر تشریف فر ما ہو کر یہ فر ما تے ہو ئے سنا ہے۔جبار (اللہتعالی) آسمانوں اور زمینوں کو اپنے ہاتھ میں لے لے گا۔رسول اللہ ﷺ نے (یہ فرماتے ہو ئے) اپناہاتھ بند کیا پھر اسے کھو لنے اور بند کر نے لگے۔پھر فرمائے گا۔میں جبار(زبردست) ہوں میں بادشاہ ہو ں کہاں ہیں (دنیا کے نام نہاد) جبار کہاں ہیں متکبر (فرماتے ہوئے) رسول اللہ ﷺ (جوش کے ساتھ) دائیں با ئیں حرکت فرماتے تھے حتی کہ میں نے دیکھا کہ منبر نیچے تک حرکت کر رہا تھا۔اور میں (دل میں) کہنے لگا۔کہیں وہ (منبر) نبی ﷺ کو لے کر گر نہ پڑے۔