Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4276 (سنن ابن ماجہ)

[4276]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ حُفَاةً عُرَاةً قُلْتُ وَالنِّسَاءُ قَالَ وَالنِّسَاءُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ فَمَا يُسْتَحْيَا قَالَ يَا عَائِشَةُ الْأَمْرُ أَہَمُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُہُمْ إِلَی بَعْضٍ

امالمومنین حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھو ں نے فر مایا میں نے عرض کیا اللہ کے رسول قیامت کے دن لوگ کس حا لت میں اٹھیں گے۔رسول اللہ ﷺ نے فر مایا ننگے پائوں ننگے بدن میں نے کہا اور عورتیں۔فرمایا عورتیں بھی۔میں نے کہا اللہ کے رسول ہمیں شرم نہیں آ ئے گی۔فر ما یا عائشہ معا ملہ اس سے زیا دہ سخت ہے۔کہ کو ئی کسی کو دیکھے (اپنی اپنی پریشا نی میں کسی کو اتنا ہو ش ہی کہا ں ہو گا۔کہ وہ دیکھتا پھر ے دوسرے ننگے ہیں یالباس پہنے ہو ئے ہیں)