Sunan ibn Majah Hadith 4282 (سنن ابن ماجہ)
[4282]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَرِدُونَ عَلَيَّ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ الْوُضُوءِ سِيمَاءُ أُمَّتِي لَيْسَ لِأَحَدٍ غَيْرِہَا
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن تم میرے پاس (حوض پر) آئو گے۔تو وضو کی وجہ سے تمہارے چہرے اور ہاتھ پائوں چمکتے ہوں گے۔یہ میری امت کی علامت ہے۔جو کسی اور امت کو حاصل نہیں