Sunan ibn Majah Hadith 4285 (سنن ابن ماجہ)
[4285]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ ہِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رِفَاعَةَ الْجُہَنِيِّ قَالَ صَدَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِہِ مَا مِنْ عَبْدٍ يُؤْمِنُ ثُمَّ يُسَدِّدُ إِلَّا سُلِكَ بِہِ فِي الْجَنَّةِ وَأَرْجُو أَلَّا يَدْخُلُوہَا حَتَّی تَبَوَّءُوا أَنْتُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ ذَرَارِيِّكُمْ مَسَاكِنَ فِي الْجَنَّةِ وَلَقَدْ وَعَدَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابِ
حضرت رفاعہ (بن عرابہ) جھنی رضی للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔انھوں نے فرمایا:ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ سفر سے و اپس آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے۔جو آدمی ایمان لائے۔پھرسیدھی راہ پر قائم رہے۔اسے ضرور جنت میں پہنچایا جائےگا۔اور مجھ اُمید ہے۔کہ وہ لوگ(دوسری اُمتوں ک جنتی)اس وقت تک داخل نہیں ہوں گے۔جب تک تم اور تمھاری نیک اولادیں۔جنت کےگھروں میں نہ پہنچ جایئں اور میرے رب عزوجل نے مجھ سے وعد ہ کیا ہے۔کہ میری اُمت میں سے ستر ہزار افراد کو بغیر حساب کے جنت میں داخل کرے گا