Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4293 (سنن ابن ماجہ)

[4293]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّ لِلَّہِ مِائَةَ رَحْمَةٍ قَسَمَ مِنْہَا رَحْمَةً بَيْنَ جَمِيعِ الْخَلَائِقِ فَبِہَا يَتَرَاحَمُونَ وَبِہَا يَتَعَاطَفُونَ وَبِہَا تَعْطِفُ الْوَحْشُ عَلَی أَوْلَادِہَا وَأَخَّرَ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ رَحْمَةً يَرْحَمُ بِہَا عِبَادَہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

حضرت ابو ہریرۃ رضی للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔نبیﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی ایک سو رحمتیں ہیں۔جن میں سے ایک رحمت اس نے تمام مخلوقات میں تقسیم کی ہے۔اسی (رحمت) کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پررحم کرتے ہیں۔اسی کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر شفقت کرتے ہیں۔اسی کی وجہ سے جنگلی جانور اپنے بچوں پر شفقت کرتے ہیں۔اس نے نناوے رحمتیں رکھ چھوڑی ہیں۔جن سے قیامت کے دن وہ اپنے بندوں پر رحم کرے گا۔