Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4296 (سنن ابن ماجہ)

[4296]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ مَرَّ بِي رَسُولُ اللہِ ﷺ وَأَنَا عَلَی حِمَارٍ فَقَالَ يَا مُعَاذُ ہَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللہِ عَلَی الْعِبَادِ وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللہِ قُلْتُ اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ حَقَّ اللہِ عَلَی الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوہُ وَلَا يُشْرِكُوا بِہِ شَيْئًا وَحَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللہِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ أَنْ لَا يُعَذِّبَہُمْ

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔انھوں نے فرمایا:میں ایک گدھے پر سوار تھا۔کہ اللہ کے رسول ﷺ میرے پاس سے گزرے اور فرمایا معاذ! کیا تجھے معلوم ہے کہ بندوں کے زمے اللہ کا کیا حق ہے۔اور اللہ کے زمے بندوں کا کیا حق ہے؟ میں نے کہا۔اللہ اور اس کا رسولﷺ بہتر جانتے ہیں۔آپﷺ نے فرمایا: بندوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ وہ اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو (عبادت میں) شریک نہ کریں۔اور اللہ پر بندوں کا حق یہ ہے کہ جب وہ یہ کام کریں تو انھیں عذاب نہ دے