Sunan ibn Majah Hadith 4299 (سنن ابن ماجہ)
[4299] إسنادہ ضعیف
ترمذي (3328)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا سُہَيْلُ بْنُ عَبْدِ اللہِ أَخُو حَزْمٍ الْقُطَعِيِّ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَرَأَ أَوْ تَلَا ہَذِہِ الْآيَةَ ہُوَ أَہْلُ التَّقْوَی وَأَہْلُ الْمَغْفِرَةِ فَقَالَ قَالَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ أَنَا أَہْلٌ أَنْ أُتَّقَی فَلَا يُجْعَلْ مَعِي إِلَہٌ آخَرُ فَمَنْ اتَّقَی أَنْ يَجْعَلَ مَعِي إِلَہًا آخَرَ فَأَنَا أَہْلٌ أَنْ أَغْفِرَ لَہُ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَاہُ إِبْرَاہِيمُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ہُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا سُہَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ فِي ہَذِہِ الْآيَةِ ہُوَ أَہْلُ التَّقْوَی وَأَہْلُ الْمَغْفِرَةِ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ رَبُّكُمْ أَنَا أَہْلٌ أَنْ أُتَّقَی فَلَا يُشْرَكَ بِي غَيْرِي وَأَنَا أَہْلٌ لِمَنْ اتَّقَی أَنْ يُشْرِكَ بِي أَنْ أَغْفِرَ لَہُ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی :(ہُوَ أَہْلُ التَّقْوَیٰ وَأَہْلُ الْمَغْفِرَۃِ) وہ اسی لائق ہے۔کہ اس سے ڈریں اور اس کے لائق بھی کہ وہ بخشے۔پھر فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں اس لائق ہوں کہ مجھ سے ڈرا جائے۔اور میرے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنایا جائے۔جو شخص میرے ساتھ دوسرا معبود بنانے سے ڈر گیا تو میں اس لائق ہوں کہ اسے بخش دوں دوسری سند سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اس آیت کے بارے میں (ہُوَ أَہْلُ التَّقْوَیٰ وَأَہْلُ الْمَغْفِرَۃِ) اللہ کےرسول ﷺ نے فرمایا: تمھارا پروردیگار فرماتا ہے: میں اس لائق ہوں کہ مجھ سے ڈرا جائے۔اور میرے ساتھ کسی دوسرے کو شریک نہ بنایا جائے۔اور جو شخص اس بات سے ڈر گیا۔(اور پرہیز کیا) کہ میرے ساتھ شریک کرے تو میں اس لائق ہوں کہ اسے بخش دوں