Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4302 (سنن ابن ماجہ)

[4302]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ حَوْضِي لَأَبْعَدُ مِنْ أَيْلَةَ إِلَی عَدَنَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَآنِيَتُہُ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ النُّجُومِ وَلَہُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنْ اللَّبَنِ وَأَحْلَی مِنْ الْعَسَلِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ إِنِّي لَأَذُودُ عَنْہُ الرِّجَالَ كَمَا يَذُودُ الرَّجُلُ الْإِبِلَ الْغَرِيبَةَ عَنْ حَوْضِہِ قِيلَ يَا رَسُولَ اللہِ أَتَعْرِفُنَا قَالَ نَعَمْ تَرِدُونَ عَلَيَّ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ لَيْسَتْ لِأَحَدٍ غَيْرِكُمْ

حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ؛ میر احوض ایلہ سے لے کر عدن تک فاصلے سے زیادہ طویل وعریض ہے۔قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس کے برتن ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہیں اس (کے پانی) کارنگ دودھ سے زیادہ مفید اور (ذائقہ) شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میر ی جان ہے۔! میں لوگوں کو اس سے ہٹائوں گا۔جس طرح آدمی اپنے حوض سے بیگانے اونٹوں کو ہنکا دیتا ہے۔عرض کیا گیا:اللہ کے رسول! کیا آپﷺ ہمیں پہچان لیں گے؟ آپﷺنے فرمایا: ہاں تم میرے پاس (حوض پر) آئو گے تووضو کے نشان سے تمھارے چہرے اور ہاتھ پائوں چمک رہے ہوں گے یہ علامت تمھارے سوا کسی اور (اُمت) کی نہیں ہوگی