Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4311 (سنن ابن ماجہ)

[4311]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ خُيِّرْتُ بَيْنَ الشَّفَاعَةِ وَبَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ لِأَنَّہَا أَعَمُّ وَأَكْفَی أَتُرَوْنَہَا لِلْمُتَّقِينَ لَا وَلَكِنَّہَا لِلْمُذْنِبِينَ الْخَطَّائِينَ الْمُتَلَوِّثِينَ

حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سےروایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے شفاعت اور آدھی امت کے جنت کے داخلے میں سے کوئی ایک چیز منتخب کرنے کی اجازت دی گئی۔تو میں نے شفاعت کو منتخب کرلیا۔کیونکہ یہ زیادہ افراد کو شامل کرنے والی اور زیادہ کفایت کرنے والی ہے۔کیا تمھارا یہ خیال ہے کہ یہ پرہیز گاروں کےلئے ہوگی؟ نہیں بلکہ یہ گناہگاروں خطاکاروں اور (گناہوں میں) لتھڑے ہوئے لوگوں کے لئے ہوگی۔