Sunan ibn Majah Hadith 4316 (سنن ابن ماجہ)
[4316]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي الْجَدْعَاءِ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَكْثَرُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ سِوَاكَ قَالَ سِوَايَ قُلْتُ أَنْتَ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَنَا سَمِعْتُہُ
حضرت عبد اللہ بن ابو جدعاء ؓسے روایت ہے۔نبی کریمﷺ نے فرمایا: میری امت کے ایک آدمی کی شفاعت کی وجہ سے قبیلہ بنو تمیم (کی تعداد) سے زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔صحابہ نے عرض کیا اللہ کے رسول! وہ آپ کے علاوہ کوئی اور ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے علاوہ (کوئی اور ہے۔) حضرت عبد اللہ بن شفیق ؒ نے کہا: میں نے کہا: کیا یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے آپ نے خود سنی ہے؟ حضرت عبد اللہ نے فرمایا: میں نے خود سنی ہے۔