Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4317 (سنن ابن ماجہ)

[4317]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَتَدْرُونَ مَا خَيَّرَنِي رَبِّيَ اللَّيْلَةَ قُلْنَا اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّہُ خَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللہِ ادْعُ اللہَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَہْلِہَا قَالَ ہِيَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ

حضرت عوف بن مالک اشجعی ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تم لوگوں کو معلوم ہے۔کہ آج رات میرے رب نے مجھے کس انتخاب کا حق عنایت فرمایا؟ ہم نے کہا: اللہ اور ا س کے رسول کو زیادہ معلوم ہے۔آپ نے فرمایا اس نے مجھے آدھی امت کے جنت میں داخلے اور شفاعت میں سے کوئی ایک چیز منتخب کرنے کا اختیار دیا۔میں نے شفاعت کو منتخب کرلیا ہم نے عرض کیا:اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجئے کہ ہمیں بھی شفاعت پانے والوں میں شامل فرمادے۔آپ نے فرمایا: وہ ہرمسلمان کےلئے ہے۔