Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4319 (سنن ابن ماجہ)

[4319]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اشْتَكَتْ النَّارُ إِلَی رَبِّہَا فَقَالَتْ يَا رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا فَجَعَلَ لَہَا نَفَسَيْنِ نَفَسٌ فِي الشِّتَاءِ وَنَفَسٌ فِي الصَّيْفِ فَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنْ الْبَرْدِ مِنْ زَمْہَرِيرِہَا وَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنْ الْحَرِّ مِنْ سَمُومِہَا

حضرت ابو ہریرۃ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جہنم نے اپنے رب سے شکایت کرتے ہوئے کہا یا رب! میرے ایک حصے نے دوسرے کو کھالیا اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے دو سانس مقرر کردیئے ایک سانس سرد ی کے موسم میں اور ایک سانس گرمی کے موسم میں تمھیں جب سخت سردی محسوس ہوتی ہے تو یہ اس کی شدید سردی کی وجہ سے ہے اور تمھیں جب سخت گرمی محسوس ہوتی ہے تو یہ اس کی شدید گرمی کی وجہ سے ہے۔