Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4323 (سنن ابن ماجہ)

[4323]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ قَيْسٍ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ أَبِي بُرْدَةَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَدَخَلَ عَلَيْنَا الْحَارِثُ بْنُ أُقَيْشٍ فَحَدَّثَنَا الْحَارِثُ لَيْلَتَئِذٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِہِ أَكْثَرُ مِنْ مُضَرَ وَإِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَعْظُمُ لِلنَّارِ حَتَّی يَكُونَ أَحَدَ زَوَايَاہَا

حضرت عبد للہ بن قیس ؒ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: میں ایک رات ابو بردہ ؒ کے ہاں ٹھرا۔ہمارے پاس حارث بن اقیش تشریف لے آئے۔اس رات حضرت حارث بن اقیش نے حدیث سنائی کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا میری اُمت میں وہ فرد بھی ہے جس کی شفاعت کی وجہ سے قبیلہ مضر(کے افراد کی تعداد) سے زیادہ افراد جنت میں داخل ہوں گے۔اور میری اُمت میں وہ فرد بھی ہے۔جو جہنم میں اتنا بڑا ہوجائےگا کہ اس کا ایک کونہ بن جائے گا۔