Sunan ibn Majah Hadith 4325 (سنن ابن ماجہ)
[4325]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللہَ حَقَّ تُقَاتِہِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ وَلَوْ أَنَّ قَطْرَةً مِنْ الزَّقُّومِ قَطَرَتْ فِي الْأَرْضِ لَأَفْسَدَتْ عَلَی أَہْلِ الدُّنْيَا مَعِيشَتَہُمْ فَكَيْفَ بِمَنْ لَيْسَ لَہُ طَعَامٌ غَيْرُہُ
حضرت عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے۔انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت مبارک تلاوت فرمائی۔ (یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّـہَ حَقَّ تُقَاتِہِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ) اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے اتنا ڈرو جتنا اس سے ڈرنے کا حق ہے۔اور مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا پھر فرمایا: اگر زقوم کا ایک قطرہ زمین پر ٹپکا دیا جائے۔تو دنیا والوں کی زندگی خراب کردے پھر اس کا کیا حال ہوگا جس کا کھانا اس کے سوا کچھ نہیں ہوگا؟