Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4331 (سنن ابن ماجہ)

[4331]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ الْجَنَّةُ مِائَةُ دَرَجَةٍ كُلُّ دَرَجَةٍ مِنْہَا مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَإِنَّ أَعْلَاہَا الْفِرْدَوْسُ وَإِنَّ أَوْسَطَہَا الْفِرْدَوْسُ وَإِنَّ الْعَرْشَ عَلَی الْفِرْدَوْسِ مِنْہَا تُفَجَّرُ أَنْہَارُ الْجَنَّةِ فَإِذَا مَا سَأَلْتُمْ اللہَ فَسَلُوہُ الْفِرْدَوْسَ

حضرت معاذ بن جبلؓ سے روایت ہے۔انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپﷺ فرمارہے تھے۔جنت کے سو درجے ہیں۔ہر درجہ اتنا بلند وبالا ہے۔جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے۔سب سے بلند جنت الفردوس ہے۔جنت کا درمیانی (یااعلیٰ ترین) مقام فردوس ہے۔عرش الٰہی فردوس پر ہے۔اسی سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں۔اس لئے تم جب اللہ سے مانگو تو جنت الفردوس مانگا کرو۔