Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4333 (سنن ابن ماجہ)

[4333]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَی صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ عَلَی ضَوْءِ أَشَدِّ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ إِضَاءَةً لَا يَبُولُونَ وَلَا يَتَغَوَّطُونَ وَلَا يَمْتَخِطُونَ وَلَا يَتْفُلُونَ أَمْشَاطُہُمْ الذَّہَبُ وَرَشْحُہُمْ الْمِسْكُ وَمَجَامِرُہُمْ الْأَلُوَّةُ أَزْوَاجُہُمْ الْحُورُ الْعِينُ أَخْلَاقُہُمْ عَلَی خُلُقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَی صُورَةِ أَبِيہِمْ آدَمَ سِتُّونَ ذِرَاعًا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ

حضرت ابو ہریرۃ ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جنت میں جوگروہ سب سے پہلے داخل ہوگا ان کی شکلیں چودھویں کے چاند کی طرح (خوبصورت) ہوں گی۔ان کے بعد داخل ہونے والے اتنے روشن ہوں گے۔جیسے آسمان میں سب سے زیادہ چمکنے والا روشن ستارہ۔انھیں نہ پیشاب کی حاجت ہوگی۔نہ پاخانے کی نہ ناک سنکیں گے۔اور نہ تھوکیں گے۔ان کی کنگھیاں سونے کی ان کا پسینہ کستوری (کی طرح خوشبودار) ہوگا۔ان کی انگیٹھیوں میں (جلانے کے لئے) عود کی (خوشبو) لکڑی ہوگی۔ان کی بیویاں موٹی آنکھوں والی حوریں ہوں گی ان کی عادات ایک آدمی کی عادات کی طرح (ایک دوسرے سے مشابہ) ہوں گی۔وہ اپنے والد حضرت آدم & کی شکل وصورت پر (قد میں) ساٹھ ساٹھ کے ہوں گے (م) امام ابن ماجہ ؒ نے ابو معاویہ عن الاعمش عن صالح کے واسطے سے حضرت ابو ہریرۃ ہی سے ابن فضیل عن عمارہ کی روایت کی طرح روایت بیان کی ہے۔