Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4334 (سنن ابن ماجہ)

[4334]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی وَعَبْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْكَوْثَرُ نَہَرٌ فِي الْجَنَّةِ حَافَّتَاہُ مِنْ ذَہَبٍ مَجْرَاہُ عَلَی الْيَاقُوتِ وَالدُّرِّ تُرْبَتُہُ أَطْيَبُ مِنْ الْمِسْكِ وَمَاؤُہُ أَحْلَی مِنْ الْعَسَلِ وَأَشَدُّ بَيَاضًا مِنْ الثَّلْجِ

حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ؛ کوثر جنت میں ایک نہر ہے اس کے کنارے سونے کے ہیں۔وہ یاقوت اور موتیوں پر بہتی ہے۔اس کی مٹی کستوری سے زیادہ عمدہ اور اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ سفید ہے۔