Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 4337 (سنن ابن ماجہ)

[4337] إسنادہ ضعیف

خالد بن یزید بن أبي مالک: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 533

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ أَبُو مَرْوَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُہُ اللہُ الْجَنَّةَ إِلَّا زَوَّجَہُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً ثِنْتَيْنِ مِنْ الْحُورِ الْعِينِ وَسَبْعِينَ مِنْ مِيرَاثِہِ مِنْ أَہْلِ النَّارِ مَا مِنْہُنَّ وَاحِدَةٌ إِلَّا وَلَہَا قُبُلٌ شَہِيٌّ وَلَہُ ذَكَرٌ لَا يَنْثَنِي قَالَ ہِشَامُ بْنُ خَالِدٍ مِنْ مِيرَاثِہِ مِنْ أَہْلِ النَّارِ يَعْنِي رِجَالًا دَخَلُوا النَّارَ فَوَرِثَ أَہْلُ الْجَنَّةِ نِسَاءَہُمْ كَمَا وُرِثَتْ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ

حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جسے بھی جنت میں داخل کرے گا۔اس کی شادی بہتر بیویوں سے کردے گا۔دوعورتیں حورعین (جنت کی حوروں) میں سے ہوں گی۔اورستر عورتیں وہ ہوگی جوج اسے جہنمیوں کی وراثت ملی ہوگی۔ان میں سے ہر عورت کامقام مخصوص نہایت خوبصورت اور دلکش ہوگا۔اور مرد کا عضو ایسا ہوگا۔جو نرم نہیں ہوگا۔ (امام ابن ماجہ ؒ کے استاذ) حضرت ہشام بن خالد ؒ نے فرمایا: جہنمیوں کی وراثت کا مطلب یہ ہے کہ جو مرد جہنم میں جایئں گے ان کی عورتیں جنتیوں کو مل جایئں گی۔جیسے فرعون کی بیوی(جنتی تھی اور اس کا خاوند جہنمی اس لئے وہ) وراثت میں (کسی جنتی کو) ملے گی۔