Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3248 (مشکوۃ المصابیح)

[3248] رواہ البخاري (5201)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أنس قَالَ: آلی رَسُول اللہ مِنْ نِسَائِہِ شَہْرًا وَكَانَتِ انْفَكَّتْ رِجْلُہُ فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ آلَيْتَ شَہْرًا فَقَالَ: ((إِنَّ الشَّہْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی ازواج مطہرات سے ایک ماہ ایلاء فرمایا۔آپ کے پاؤں میں موچ آ گئی تھی،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انتیس راتیں بالاخانہ میں قیام فرمایا پھر آپ نیچے تشریف لے آئے تو صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے ایک ماہ کے لیے قسم اٹھائی تھی؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مہینہ انتیس کا بھی ہوتا ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔