Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3251 (مشکوۃ المصابیح)

[3251] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2578)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن عَائِشَة رَضِي اللہ عَنْہَا أَنَّہَا كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي سَفَرٍ قَالَتْ: فَسَابَقْتُہُ فَسَبَقْتُہُ عَلَی رِجْلَيَّ فَلَمَّا حَمَلْتُ اللَّحْمَ سَابَقْتُہُ فَسَبَقَنِي قَالَ: ((ہَذِہِ بِتِلْكَ السَّبْقَةِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ ایک سفر میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھیں،وہ بیان کرتی ہیں،میں نے آپ سے مقابلہ کیا تو میں دوڑ میں آپ سے آگے بڑھ گئی،جب میں فربہ ہو گئی تو میں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مقابلہ کیا،تب آپ مجھ سے آگے نکل گئے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ اُس سبقت کا بدلہ ہو گیا۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔