Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3252 (مشکوۃ المصابیح)
[3252] صحیح، رواہ الترمذي (3895 وقال: حسن صحیح) و الدارمي (159/2 ح 2265)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَہْلِہِ وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَہْلِي وَإِذَا مَاتَ صَاحِبُكُمْ فَدَعُوہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ. والدارمي
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہے،اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بہتر ہوں،اور جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اسے چھوڑ دو (اس کی برائیاں بیان نہ کرو)۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و الدارمی۔