Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3254 (مشکوۃ المصابیح)
[3254] سندہ ضعیف، رواہ أبو نعیم في حلیۃ الأولیاء (308/6) ٭ فیہ یزید الرقاشي: ضعیف و سفیان الثوري مدلس و عنعن و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند ابن حبان (الموارد: 1296، الإحسان: 4163/4151)و أحمد (1/ 191 ح 1661) وغیرہما .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْمَرْأَةُ إِذَا صَلَّتْ خَمْسَہَا وَصَامَتْ شَہْرَہَا وَأَحْصَنَتْ فَرْجَہَا وَأَطَاعَتْ بَعْلَہَا فَلْتَدْخُلْ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَتْ)) . رَوَاہُ أَبُو نعيم فِي الْحِلْية
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب عورت پانچوں نمازیں پڑھے،ماہ رمضان کے روزے رکھے،اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے اور اپنے خاوند کی اطاعت کرے تو پھر وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ ابونعیم فی الحلیہ۔