Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3261 (مشکوۃ المصابیح)
[3261] صحیح، رواہ أبو داود (2146) و ابن ماجہ (1985) و الدارمي (147/2 ح 2225)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ إِيَاسِ بْنِ عَبْدُ اللہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((لَا تَضْرِبُوا إِمَاءِ اللہِ)) فَجَاءَ عُمَرُ إِلَی رَسُولِ اللہ فَقَالَ: ذَئِرْنَ النِّسَاءُ عَلَی أَزْوَاجِہِنَّ فَرَخَّصَ فِي ضَرْبِہِنَّ فَأَطَافَ بَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ نِسَاءٌ كَثِيرٌ يَشْكُونَ أَزْوَاجَہُنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَقَدْ طَافَ بِآلِ مُحَمَّدٍ نِسَاءٌ كَثِيرٌ يَشْكُونَ أَزْوَاجَہُنَّ لَيْسَ أُولَئِكَ بِخِيَارِكُمْ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہ والدارمي
ایاس بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ کی لونڈیوں (اپنی بیویوں) کو نہ مارو۔‘‘ عمر ؓ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: عورتیں اپنے خاوندوں پر جرأت کرنے لگی ہیں،تب آپ نے انہیں مارنے کے متعلق رخصت عطا فرمائی تو بہت سی عورتیں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے پاس اپنے خاوندوں کی شکایت لے کر آئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بہت سی عورتیں اپنے خاوندوں کی شکایت لے کر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج کے پاس آئیں ہیں،ایسے لوگ (جو اپنی ازواج کو مارتے ہیں) تم میں سے بہتر نہیں ہیں۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی۔