Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3262 (مشکوۃ المصابیح)
[3262] حسن، رواہ أبو داود (5170)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَی زَوْجِہَا أَوْ عَبْدًا عَلَی سَيّدہ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص کسی عورت کو اس کے خاوند کے خلاف یا غلام کو اس کے آقا کے خلاف بھڑکائے وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔