Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3266 (مشکوۃ المصابیح)

[3266] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2140) [و صححہ الحاکم (187/2) ووافقہ الذہبي] ٭ شریک القاضي صرح بالسماع عند البیھقي (291/7) و للحدیث شواھد .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أَتَيْتُ الْحِيرَةَ فَرَأَيْتُہُمْ يَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانٍ لَہُمْ فَقُلْتُ: لَرَسُولُ اللہِ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم أَحَق أَن يسْجد لَہُ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ: إِنِّي أَتَيْتُ الْحِيرَةَ فَرَأَيْتُہُمْ يَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانٍ لَہُمْ فَأَنْتَ أَحَقُّ بِأَنْ يُسْجَدَ لَكَ فَقَالَ لِي: ((أَرَأَيْتَ لَوْ مَرَرْتَ بِقَبْرِی أَكُنْتَ تَسْجُدُ لَہُ؟)) فَقُلْتُ: لَا فَقَالَ: ((لَا تَفْعَلُوا لَو كنت آمُر أحد أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِہِنَّ لِمَا جَعَلَ اللہُ لَہُمْ عَلَيْہِنَّ مِنْ حق)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

قیس بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں،میں حیرہ پہنچا تو میں نے وہاں کے باشندوں کو اپنے سپہ سالار کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے کہا: رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا زیادہ حق ہے کہ انہیں سجدہ کیا جائے۔میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو عرض کیا: میں حیرہ گیا تھا میں نے وہاں کے باشندوں کو اپنے سپہ سالار کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھا،آپ زیادہ حق دار ہیں کہ آپ کو سجدہ کیا جائے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مجھے بتاؤ اگر تم میری قبر کے پاس سے گزرو تو کیا تم اسے سجدہ کرو گے؟‘‘ میں نے عرض کیا،نہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مت کرو،اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوندوں کو سجدہ کریں اس لیے کہ اللہ نے انہیں ان پر حق عطا کیا ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔