Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3274 (مشکوۃ المصابیح)

[3274] رواہ البخاري (5273)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قِيسٍ أَتَتِ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ مَا أَعْتِبُ عَلَيْہِ فِي خُلُقٍ وَلَا دِينٍ وَلَكِنِّي أَكْرَہُ الْكُفْرَ فِي الْإِسْلَامِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَتَرُدِّينَ عَلَيْہِ حَدِيقَتَہُ؟)) قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ وَطَلِّقْہَا تَطْلِيقَةً)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ثابت بن قیس ؓ کی بیوی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! مجھے ثابت بن قیس کی عادات اور دینداری پر کوئی اعتراض نہیں لیکن میں اسلام میں (خاوند کی) نافرمانی کو ناپسند کرتی ہوں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تم اس کا باغ واپس کر دو گی؟‘‘ اس نے عرض کیا: جی ہاں! رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ثابت کو کہا:’’باغ قبول کرو اور اسے ایک طلاق دے دو۔‘‘ رواہ البخاری۔