Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3282 (مشکوۃ المصابیح)
[3282] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1181 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (2190)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا نَذْرَ لِابْنِ آدَمَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ وَلَا عِتْقَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ وَلَا طَلَاقَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ: ((وَلَا بَيْعَ إِلَّا فِيمَا يملك))
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’انسان جس چیز کا مالک نہیں،اس میں اس کا نذر دینا،آزاد کرنا اور طلاق دینا معتبر نہیں ہے۔‘‘ اور ابوداؤد نے یہ الفاظ زیادہ کئے ہیں:’’انسان جس چیز کا مالک ہے اسی کی بیع کر سکتا ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔