Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3283 (مشکوۃ المصابیح)
[3283] حسن، رواہ أبو داود (2206) و الترمذي (1177) و ابن ماجہ (2051) و الدارمي (162/2 ح 2277) ------------- إسنادہ ضعیف / ت 1177، جہ 2051 باب فی البتۃ الزبیر بن سعید: لین الحدیث (تق: 1995) وفی التحریر: ’’بل ضعیف متفق علی تضعیفہ‘‘۔ انوار الصحیفہ، صفحہ نمبر: 83
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ رُكَانَةَ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ سُہَيْمَةَ الْبَتَّةَ فَأَخْبَرَ بِذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسلم وَقَالَ: وَاللہ مَا أردتُ إِلَّا وَاحِدَةً فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((وَاللہِ مَا أَرَدْتَ إِلَّا وَاحِدَةً؟)) فَقَالَ ركانةُ: واللہِ مَا أردتُ إِلَّا وَاحِدَة فَرَدَّہَا إِلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَطَلَّقَہَا الثَّانِيَةَ فِي زَمَانِ عُمَرَ وَالثَّالِثَةَ فِي زَمَانِ عُثْمَانَ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَالدَّارِمِيُّ إِلَّا أَنَّہُمْ لَمْ يَذْكُرُوا الثانيةَ وَالثَّالِثَة
رکانہ بن عبد یزید سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سہیمہ کو طلاق بتہ دی،انہوں نے اس کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا اور کہا: اللہ کی قسم! میں نے صرف ایک ہی کا ارادہ کیا تھا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم نے صرف ایک ہی کا ارادہ کیا تھا؟‘‘ رکانہ نے عرض کیا: اللہ کی قسم! میں نے ایک ہی کا ارادہ کیا تھا۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سہیمہ کو رکانہ کی طرف لوٹا دیا،پھر انہوں نے دوسری طلاق عمر ؓ کے دور حکومت میں اور تیسری طلاق عثمان ؓ کے دورِ حکومت میں دی۔ابوداؤد۔اور ترمذی،ابن ماجہ،دارمی،مگر انہوں نے دوسری اور تیسری طلاق کا ذکر نہیں کیا۔حسن،رواہ ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔