Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3833 (مشکوۃ المصابیح)
[3833] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1449) والنسائي (58/5 ح 2527 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عبدِ اللہ بنِ حُبَشيٍّ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ سُئِلَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((طُولُ الْقِيَامِ)) قِيلَ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((جُہْدُ الْمُقِلِّ)) قِيلَ: فَأَيُّ الْہِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((مَنْ ہَجَرَ مَا حَرَّمَ اللہُ عَلَيْہِ)) قِيلَ: فَأَيُّ الْجِہَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((مَنْ جَاہَدَ الْمُشْرِكِينَ بِمَالِہِ وَنَفْسِہِ)) . قِيلَ: فَأَيُّ الْقَتْلِ أَشْرَفُ؟ قَالَ: ((مَنْ أُہْرِيقَ دَمُہُ وَعُقِرَ جَوَادُہُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي رِوَايَةِ للنسائي: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ سُئِلَ: أيُّ الأعمالِ أفضلُ؟ قَالَ: ((إِيمانٌ لَا شكَّ فِيہِ وَجِہَادٌ لَا غُلُولَ فِيہِ وَحَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ)) . قِيلَ: فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((طُولُ الْقُنُوتِ)) . ثمَّ اتفقَا فِي الْبَاقِي
عبداللہ بن حبشی ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’طویل قیام۔‘‘ پھر پوچھا گیا: کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ جو کم مال والا بقدر گنجائش اپنی طاقت کے موافق صدقہ کرے۔‘‘ عرض کیا گیا: کون سی ہجرت افضل ہے؟ فرمایا:’’جس نے اللہ کی حرام کردہ چیز کو چھوڑ دیا۔‘‘ پوچھا گیا: کون سا جہاد افضل ہے؟ فرمایا:’’جس نے اپنے مال اور اپنی جان سے مشرکین کے ساتھ جہاد کیا۔‘‘ عرض کیا گیا: کون سا قتل زیادہ باعث شرف ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس کا خون بہا دیا جائے اور اس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں۔‘‘ اور نسائی کی روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سے اعمال سب سے افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ ایمان جس میں کوئی شک نہ ہو،وہ جہاد جس میں کوئی خیانت نہ ہو اور حج مقبول۔‘‘ پھر عرض کیا گیا،کون سی نماز افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس میں لمبا قیام ہو۔‘‘ پھر اس کے بعد والی روایت پر دونوں (امام ابوداؤد اور امام نسائی) کا اتفاق ہے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔