Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3930 (مشکوۃ المصابیح)

[3930] متفق علیہ، رواہ البخاري (2965۔ 2966) و مسلم (1742/20)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي أوفی: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي بَعْضِ أَيَّامِہِ الَّتِي لَقِيَ فِيہَا الْعَدُوَّ انْتَظَرَ حَتَّی مَالَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ قَامَ فِي النَّاسِ فَقَالَ: ((يَا أَيُّہَا النَّاسُ لَا تَتَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ وَاسْأَلُوا اللہَ الْعَافِيَةَ فَإِذَا لَقِيتُمْ فَاصْبِرُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ ظِلَالِ السُّيُوفِ)) ثُمَّ قَالَ: ((اللہُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ وَمُجْرِيَ السَّحَابِ وہازم الْأَحْزَاب واہزمہم وَانْصُرْنَا عَلَيْہِم))

عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ان ایام میں سے کسی روز جس میں آپ دشمن سے ملے زوال آفتاب کا انتظار فرمایا،پھر کھڑے ہو کر لوگوں سے خطاب فرمایا:’’لوگو! دشمن سے ملاقات کی تمنا مت کرو بلکہ اللہ سے عافیت طلب کرو۔لیکن جب تم آمنے سامنے ہو جاؤ تو پھر صبر کرو اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔‘‘ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یوں دعا فرمائی:’’اے اللہ! کتاب کے نازل فرمانے والے،بادلوں کو چلانے والے اور لشکروں کو شکست دینے والے! انہیں شکست دے اور ان کے خلاف ہماری مدد فرما۔‘‘ متفق علیہ۔