Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5492 (مشکوۃ المصابیح)

[5492] متفق علیہ، رواہ البخاري (7122) و مسلم (115 / 2939)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: مَا سَأَلَ أَحَدٌ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَن الدجالِ أكثرَ مِمَّا سَأَلْتُہُ وَإِنَّہُ قَالَ لِي: ((مَا يَضُرُّكَ؟)) قُلْتُ: إِنَّہُمْ يَقُولُونَ: إِنَّ مَعَہُ جَبَلَ خُبْزٍ وَنَہَرَ مَاءٍ. قَالَ: ہُوَ أَہْوَنُ عَلَی اللہِ من ذَلِك . مُتَّفق عَلَيْہِ

مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں،دجال کے متعلق،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے،مجھ سے زیادہ کسی نے دریافت نہیں کیا،کیونکہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے فرمایا:’’وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔‘‘ میں نے عرض کیا: وہ (لوگ یا یہود و نصاریٰ) کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ روٹیوں کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہو گی؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’وہ (دجال) اللہ کے نزدیک ان اشیاء کی وجہ سے مزید ذلیل ہو گا۔‘‘ متفق علیہ۔