Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5567 (مشکوۃ المصابیح)

[5567] متفق علیہ، رواہ البخاري (6579) و مسلم (27/ 2292)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((حَوْضِي مَسِيرَةُ شَہْرٍ وَزَوَايَاہُ سَوَاءٌ مَاؤُہُ أَبْيَضُ مِنَ اللَّبَنِ وَرِيحُہُ أَطْيَبُ مِنَ الْمِسْكِ وَكِيزَانُہُ كَنُجُومِ السَّمَاءِ مَنْ يَشْرَبُ مِنْہَا فَلَا يظمأ أبدا)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میرا حوض ایک ماہ کی مسافت کے برابر ہے،اس کے اطراف برابر ہیں۔اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید ہے،اس کی خوشبو کستوری سے زیادہ اچھی ہے اور اس کے پیالے آسمان کے ستاروں کی طرح ہیں،جس شخص نے اس سے پی لیا وہ پھر کبھی (میدان حشر میں) پیاسا نہ ہو گا۔‘‘ متفق علیہ۔