Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5571 (مشکوۃ المصابیح)

[5571] متفق علیہ، رواہ البخاري (6583۔ 6584) و مسلم (26/ 2290)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنِّي فَرَطُكُمْ عَلَی الْحَوْضِ مَنْ مَرَّ عَلَيَّ شَرِبَ وَمَنْ شَرِبَ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ أَقْوَامٌ أَعْرِفُہُمْ وَيَعْرِفُونَنِي ثُمَّ يُحَالُ بَيْنِي وَبَيْنَہُمْ فَأَقُولُ: إِنَّہُمْ مِنِّي. فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ؟ فَأَقُولُ: سُحْقًا سحقاً لمن غير بعدِي . مُتَّفق عَلَيْہِ

سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میں حوض پر تم سے پہلے ہی موجود ہوں گا جو شخص میرے پاس سے گزرے گا،وہ (اس سے) پیئے گا اور جس نے پی لیا اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی،کچھ لوگ میرے پاس آئیں گے،میں انہیں پہچانتا ہوں گا اور وہ مجھے پہچانتے ہوں گے،پھر میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی،میں کہوں گا: یہ تو مجھ سے ہیں،(میرے امتی ہیں)،مجھے کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئے کام ایجاد کر لیے تھے،میں کہوں گا: اس شخص کے لیے (مجھ سے) دوری ہو جس نے میرے بعد دین میں تبدیلی کر لی۔‘‘ متفق علیہ۔